نئی دہلی : یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی برازیل کے صدر جیر مسیس بولسنارو کا ہفتے کے روز راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ انہیں راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس دوران صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی موجود تھے۔

راشٹرپتی بھون میں باضابطہ پروگرام میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ صدر بولسنارو 26 جنوری کو بھارت کے 71 ویں یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ بولسنارو جمعہ کے روز ہی دہلی پہنچے تھے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی. مرلیارتھن نے ایئرپورٹ پر برازیل کے صدر بولسنارو کا استقبال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here