بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

رانچی : بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا بیٹنگ کے لئے آئی اور 3 وکٹیں گنوا کر 200 رنز بناچکی ہے ۔ روہت شرما (107 رنز) اور اجنکیا رہانے (70 رنز) کریز پر موجود ہیں۔
روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چھٹی سنچری لگائی۔ روہت نے 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی ہے۔ روہت نے 45 ویں اوور کی چوتھی بال پر چھکا لگا کر سنچری مکمل کی۔ہندوستان نے اچھی شروعات نہیں کی اور اسے 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا دھچکا لگا۔ مینک اگروال کو افریقی بالر کاگسو ربادا نے سلپ میں ڈین ایلگر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اگروال 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے 16 رنز کے اسکور پر مینک اگروال کو آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان کو دوسرا دھچکا دیا۔
چتیشور پجارا تو اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور وہ ربادا کا شکار بن گئے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے کپتان ویراٹ کوہلی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ 12 کے ذاتی اسکور پر ، اینریک نورٹجے نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here