کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

کولکتہ: کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم بیٹنگ کے لئے باہر آئی اوراب تک 5 وکٹیں گنوا دئے ہیں ۔ محمود اللہ ریاض اور لیٹن داس کریز پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی گراؤنڈ پہنچیں اور دونوں ٹیموں کے کپتان نے انہیں اپنے کھلاڑیوں سے ملوایا۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی اس میچ کا لطف لیا ۔

حسینہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پہلے دن کے کھیل کا افتتاح کیا۔ یہاں ان دونوں نے ایڈن بیل بجا  کر کھیل کا اعلان کیا۔ میچ ایک بجے شروع ہوا۔ قبل ازیں دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا اور سامعین نے پورے جوش و خروش کے ساتھ کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔

اس سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی ٹیم کلین سوئپ کے ارادہ سے اتری ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر بننے کے بعد سے ، سورو گنگولی کے کام کو ان کی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ گنگولی نے بنگلہ دیش کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر راضی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here