دہلی حکومت نے مزدوروں کو بڑا تحفہ دے کر’ کم سے کم اجرت‘ میں اضافہ کیا ہے۔50 لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے۔ جانئے اب کتنی تنخواہ ملے گی۔
نئی دہلی : دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نےمزدوروں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ کیجریوال حکومت نے کم سے کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب دہلی حکومت کے اس فیصلے سے 50 لاکھ ملازمین کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ خود وزیر اعلی کیجریوال نے آج کم سے کم اجرت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کی مدد کے لئے کم سے کم اجرت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ، حکومت نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ غیر ہنر مند مزدوروں کی کم سے کم اجرت 8632 سے بڑھا کر 14842 کردی گئی ہے۔ اسی طرح گریجویٹس اور زیادہ تعلیم یافتہ افراد کا’ کم سے کم‘ تنخواہ پیمانہ اب ،19572 روپے ماہانہ ہوگا۔
ग़रीबों के लिए महत्वपूर्ण निर्णय। दिल्ली आज देश में सबसे ज़्यादा न्यूनतम मज़दूरी दे रही है
ग़रीबी कम करने और आर्थिक मंदी से निपटने के लिए अहं क़दम। ग़रीब की जेब में पैसा जाएगा तो वो रोज़मर्रा का सामान ख़रीदेगा। इस से डिमांड बढ़ेगी, उत्पादन बढ़ेगा, लोगों को रोज़गार मिलेगा https://t.co/bh5xv4s7R1
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) October 28, 2019