ممبئی : بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر اچانک سوشل میڈیا پر پھیل گئی ، کہا یہ جارہا ہے کہ اداکار نصیرالدین شاہ بیمار ہیں۔ صرف یہی نہیں ، یہ بھی کہا گیا کہ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جس کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے ان کی اچھی صحت کی دعا کرنا شروع کردی۔
نصرالدین شاہ کے بھائی ضمیر الدین شاہ نے بتایا کہ ، “وہ بالکل ٹھیک ہیں۔” یہ ہمارے دشمن ہیں جو غلط پیغام پھیلارہے ہیں۔ میں اپنے بھائی سے ہر روز بات کرتا ہوں اور یہ خبریں جھوٹی اور نقصان دہ ہیں۔
بیمار ہونے کی یہ خبر غلط نکلی۔ نصیرالدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد اداکار نصیرالدین شاہ بالکل صحت مند ہیں۔ وہ اسپتال میں نہیں بلکہ اپنے گھر میں ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔
All well everyone! Baba's just fine. All the rumours about his health are fake. He's keeping well 🙏Praying for Irfan Bhai and Chintu ji. Missing them a lot. Deepest condolences to their families. Our hearts go out to all of them. It's a devastating loss for all of us 😔🙏
— Vivaan Shah (@TheVivaanShah) April 30, 2020