شاہین باغ : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصالحت کار سادھنا رام چندرن نے کہا کہ ہماری بات چیت جاری رہے گی ۔ ہم کل دوبارہ پھر شاہین باغ آئیں گے۔

شاہین باغ میں 15 دسمبر سے شہریت کے قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کو حل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ ثالثی پینل آج شاہین باغ پھر  پہنچا۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت  کے بعد بھی  مصالحت  کار مظاہرین کو سمجھانے  میں ناکام رہے۔ مظاہرین نے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن کی موجودگی میں اعلان کیا کہ وہ راستہ خالی نہیں کریں گے۔

مصالحت کار اب مظاہرین کے ساتھ کا لندی کنج تک بند سڑک کو دیکھنے کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ کچھ احتجاج کرنے والی خواتین بھی بند سڑک کو دیکھنے جارہی ہیں۔

اس سے قبل بدھ کے روز  مظاہرین کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم ، مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ احتجاج کرنے والے ، جو دو ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں ، فی الحال سڑک کھولنے کو تیار نہیں ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹس سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن شاہین باغ میں مصالحت  کار کے طور پر تقریبا دو دوگھنٹے رہے۔ بعد میں وجاہت حبیب اللہ نے کہا کہ وہ لوگوں کی باتیں سننے اور سمجھنے آئے ہیں۔ وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ بند سڑک کو کھولا جاسکے اور لوگوں کی مشکلات دور ہوسکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here