راہل گاندھی نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے دائرہ کار میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کوویڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے اب بھی خاطر خواہ ٹیسٹ نہیں کر رہا ہے۔ لوگوں کے تالیاں بجانے اور چراغ جلانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

نئی دہلی : کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ ٹیسٹ نہیں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ہی نشانہ بنایا اور کہا کہ لوگ کے تالیاں بجانے اور چراغ جلانے سے اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتے ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں ایک گراف شیئر کیا ہے ، جس میں ٹیسٹوں کی تعداد اور دنیا بھر میں فی ملین آبادی کے مثبت معاملات کے درمیان تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here