شاہین باغ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہین باغ کے مظاہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے اور اپنا نکتہ ان کے سامنے رکھیں گے۔

شاہین باغ:  شاہین باغ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہین باغ کے مظاہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے اور اپنا نکتہ ان کے سامنے رکھیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہین باغ کی خواتین دوپہر 2 بجے اپنے مطالبات کے ساتھ وزیر داخلہ کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کرنے جارہی ہیں۔ شاہین باغ کے مظاہرین کا بنیادی مطالبہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا بتایا جارہا ہے۔ تاہم ، وزیر داخلہ کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی کسی میٹنگ کے لئے مظاہرین کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ دسمبر سے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین این آر سی اور این پی آر کی بھی مخالفت کررہی ہیں۔ یہ مظاہرہ 60 دن سے زیادہ وقت ہوچکا ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here