احمد آباد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روڈ شو میں شرکت کے لئے 1 لاکھ افرادہوں گے

ٹرمپ نے ایک ویڈیو میں 7 لاکھ افراد کو شامل کرنے کا دعوی کیا

نئی دہلی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل ہی دعوی کیا تھا کہ ایئر پورٹ سے موٹیرا اسٹیڈیم تک 70 لاکھ افراد شامل ہوں گے۔ اپنے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ جانکاری  انہیں خود وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمد آباد میں روڈ شو میں دس لاکھ نہیں بلکہ ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔  آپ کو بتا دیں  کہ ٹرمپ نے ایک ویڈیو جاری کرکے یہ  دعوی کیا تھا کہ احمد آباد جانے والے اس روڈ شو میں 70 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ حالانکہ ٹرمپ کے دعوے کے مقابلہ میں یہ تعداد بہت کم ہے۔ جمعرات کو آفیسروں  نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 فروری کو احمد آباد میں ہونے والے 22 کلومیٹر طویل روڈ شو کے دوران تقریبا ایک لاکھ افراد کے موجود ہونے کی توقع ہے۔

آپ کو  بتادیں کہ صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ 24-25 فروری کو دو دن کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ وہ براہ راست واشنگٹن سے احمد آباد ہوائی اڈے پر اتریں گے اور یہاں سے وہ پی ایم مودی کے ساتھ موٹیرا اسٹیڈیم تک 22 کلومیٹر طویل روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز جاری کی گئی ویڈیو میں کہا تھا ، ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بہت پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ایئر پورٹ سے موٹیرا اسٹیڈیم (احمد آباد) کے درمیان 70 لاکھ (70 لاکھ) افراد ہوں گے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بننے جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here