ممبئی : مہاراشٹرکی سیاست میں ہر روز ایک نیا موڑ آ رہا ہے۔ این سی پی صدر شرد پوار نے اپنے بھتیجے اجیت پوار کو لیجسلیٹیو پارٹی قائد کے عہدے سے ہٹا دیا۔ جس پر اجیت پوار نے اتوار کے روز کہا تھا کہ میں ابھی بھی ایک این سی پی لیڈر ہوں۔
اجیت پوار نے ٹویٹ کیا کہ میں ابھی بھی این سی پی میں ہوں ، اور ہمیشہ رہوں گا ، اور شرد پوار ہمارے قائد ہیں۔ اجیت پوار نے کہا کہ ہمارا بی جے پی-این سی پی اتحاد اگلے پانچ سالوں تک مہاراشٹر میں مستحکم حکومت دے گا۔ حکومت ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ایمانداری سے کام کرے گی۔
I am in the NCP and shall always be in the NCP and @PawarSpeaks Saheb is our leader.
Our BJP-NCP alliance shall provide a stable Government in Maharashtra for the next five years which will work sincerely for the welfare of the State and its people.
— Ajit Pawar (@AjitPawarSpeaks) November 24, 2019
اجیت پوار کو جواب دیتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ بھاجپا کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ این سی پی نے شیو سینا اور کانگریس کے ساتھ مل کر متفقہ طور پر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کے لئے اجیت پوار کا بیان گمراہ کن ہے۔
There is no question of forming an alliance with @BJP4Maharashtra.
NCP has unanimously decided to ally with @ShivSena & @INCMaharashtra to form the government. Shri Ajit Pawar’s statement is false and misleading in order to create confusion and false perception among the people.— Sharad Pawar (@PawarSpeaks) November 24, 2019