بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ آر ایس ایس ، جو جعلی قوم پرستوں کی تنظیم ہے ، اس نے آج تک ترنگے کو اعزاز نہیں بخشا۔ کل ہم اس کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ترنگا لہرائیں گے۔
ناگپور : بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد کل راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دفتر کے باہر پرچم لہرائیں گے۔ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ میں کل ناگپور آرہا ہوں۔ ہم آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کے سامنے ترنگا لہرا ئیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے سب ساتھی ریشم باغ ترنگا لے کر آئیں اور بتائیں کہ ہمارا ترنگا ان کے بھگوے پر بھاری ہے۔
मैं कल 2 बजे रेशमबाग नागपुर आ रहा हूँ। फर्जी राष्ट्रवादियों का संगठन आरएसएस जिसने आज तक तिरंगे को सम्मान नही दिया कल हम उनके हेडक्वार्टर के सामने तिरंगा फहराएंगे। मैं चाहूंगा कि कल सभी साथी रेशमबाग तिरंगा लेकर पहुंचे और बता दें कि इनके भगवे पर हमारा तिरंगा भारी है।
— Chandra Shekhar Aazad (@BhimArmyChief) February 21, 2020