سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کو سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ انھیں  یہ ضمانت دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر دی گئی ہے۔

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کو سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ یہ ضمانت دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر دی گئی ہے۔ جسٹس آر بھا نومتی کی سربراہی میں بنچ نے  کیس کی سماعت کرتے ہوئے 28 نومبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ پی چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے ضمانت منظور نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

سابق مرکزی وزیر ای ڈی کی تحویل میں تھے۔ پی چدمبرم اس کیس کو متاثر کرسکتے ہیں ، جس پر ای ڈی نے ان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی ۔ دوسری طرف چدمبرم نے استدلال کیا کہ ایجنسی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ ان کا  کیریئر ختم نہیں کرسکتی ہیں۔ ای ڈی نے انھیں رواں سال 16 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here