لندن : برطانیہ میں برطانوی نژاد پاکستانی خاتون رافعہ ارشد حجاب پہننے والی پہلی جج تعینات کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی خاتون رافعہ ارشد حجاب پہننے والی پہلی جج بن گئیں، 40 سالہ رافعہ ارشد کو گزشتہ ہفتے ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعینات کیا گیا تھا۔رافعہ ارشد 17 سال سے قانون کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شروع میں خوف تھا کہ میرا آبائی تعلق پاکستان سے ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت ساری حجاب پہننے والی خواتین نے مجھے مبارک باد کے خط لکھے، میری تعیناتی سے باحجاب خواتین کا حوصلہ بڑھے گا۔
A woman who has become the first hijab-wearing judge in the UK says she wants young Muslims to know they can achieve anything they put their minds to. @RaffiaArshad1 congratulations 👏https://t.co/2kQqpvdMZc
— British Muslims (@APPGBritMuslims) May 26, 2020