راجستھان : آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی  ، لیکن اس بار راجستھان کے پشکر میں دنیا کے سب سے بڑے جانوروں کے میلے میں ایک بھینس کشش کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس بھینس کا نام بھیم ہے۔

معلومات کے مطابق اس بھینس کی قیمت تقریبا 15 کروڑ بتائی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 6 سالوں میں اس بھینس نے اچھا قدحاصل کیا ہے۔  

اس کے مالک جواہر جہانگیر نے بتایا کہ مرہ نسل کی اس بھینس کا وزن تقریبا 1300 کلو ہے۔ اس کے کھانے پینے میں  تقریبا  ہر ماہ 1.25 لاکھ روپے ہوتی ہے۔

بھینس کے مالک نے بتایا کہ اگر کوئی بھیم کی غذا  کے بارے میں سنتا ہے تو وہ شاید ہی اس پر یقین کرے گا۔ وہ روزانہ تقریبا ایک ، کلو گھی،آدھا کلو مکھن ، شہد ، دودھ اور کاجو بادام کھاتا ہے۔ اس کی بھاری خوراک پر تقریبا 1.25 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے ایک کلو سرسوں کے تیل سے بھی مالش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 افراد اس کی دیکھ بھال کرنے میں لگائے  گئے ہیں۔ بھیم کی عمر 6 سال ہے اور اس عمر میں ، اس بھینس نے دوسرے بھینسوں سے کہیں زیادہ اونچائی حاصل کرلی ہے۔ اس بھینس کی اونچائی لگ بھگ 6 فٹ اور لمبائی 14 فٹ ہے۔

دراصل ، اس بھینس کو زیادہ سے زیادہ دودھ والی بھینسیں تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لہذا ، اس بھینس کی قیمت 15 کروڑ رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here