نئی دہلی : بھوپال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ  پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے پارلیمنٹ کی میز پر  ناتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا ہے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو لوک سبھا میں بحث کے دوران یہ بیان دیا۔ دراصل ، ڈی ایم کے ممبر پارلیمنٹ اے راجہ لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر اپنی رائے دے رہے تھے۔ اس دوران  اے راجہ نے گوڈسے کے ایک بیان کا ذکر کیا جس میں گوڈسے نے کہا تھا کہ انہوں نے مہاتما گاندھی کو کیوں مارا ہے۔

جب راجہ بول رہے تھے ، اسی وقت پرگیہ ٹھاکر نے مداخلت کی اور کہا کہ آپ ایک  محب وطن کی مثال نہیں دے سکتے۔ ان کے بیان کے بعد لوک سبھا میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تاہم  پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کو لوک سبھا کی کارروائی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس بیان پر تنازعہ کے بعد جب پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے صحافیوں نے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں کل جواب دوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here