نئی دہلی : نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا  ہے۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں ، جبکہ مچل سینٹنر کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ون ڈے سیریز میں ہندوستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر کا ئل جیمسن کو بھی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں پہلا ٹسٹ ویلنگٹن میں 21-25 فروری اور دوسرا ٹیسٹ میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلیں  گی۔ اس سے قبل بھارت نے ٹی ٹونٹی سیریز میں 5-0 سے جیت حاصل کی تھی ، جبکہ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

نیو زی لینڈ ٹیم

کین ولیمسن (کپتان) ، ٹام لیتھم ، ٹام بلینڈل ، راس ٹیلر ، ہنری نکولس ، بی جے واٹلنگ (وکٹ کیپر) ، کولن ڈی گرانڈہوم ، ٹم ساؤتھی ، نیل ویگنر ، ٹرینٹ بولٹ ، اعجاز پٹیل ، کائل جیمسن ، ڈیرل مچل۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here