نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ پی ایم مودی گزشتہ روز نئی دہلی سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے ، جو اب واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ پی ایم مودی اب یہاں سے براہ راست پنسلوانیا ایونیو پر واقع ہوٹل ولارڈ انٹر کانٹی نینٹل کے لیے روانہ ہوں گے اور یہاں قیام کریں گے۔

آج امریکی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق 7:15  بجے،شام ) وزیر اعظم مودی اپنے ہوٹل میں ہی مختلف سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ ان سی ای اوز میں کوالکوم کے صدر اور سی ای او ، ایڈوب کے چیئرمین ، فرسٹ سولر کے سی ای او ، جنرل ایٹمکس کے چیئرمین اور سی ای او اور بلیک اسٹون کے بانی شامل ہوں گے۔ اسی دوران ، آج پی ایم مودی امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکہ روانگی سے پہلے ، پی ایم مودی نے ایک بیان میں اپنے پورے سفر کی تفصیلات بھی دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کروں گا۔ میں نائب صدر کملا ہیرس  سے بھی ملنے کا خوہش مند  ہوں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں ، خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں۔

پی ایم مودی نے مزید کہا ، ‘میں اپنے دورے کا اختتام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے ساتھ کروں گا ، جس میں عالمی چیلنجوں بشمول کوویڈ وبا ، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت ، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ میرایہ دورہ امریکہ کے ساتھ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے ، ہمارے اسٹریٹجک شراکت داروں جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم عالمی مسائل پر ہمارے تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here