واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لئے’ڈارک موڈ‘ فیچر لانے والا ہے۔ جانیں کیسا ہو سکتا ہے یہ ڈارک موڈ ،اور اس کی خصوصیات کیا ہوسکتی ہے۔
نئی دہلی: واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے ہمیشہ نئے اپڈیٹ اور فیچر لاتا رہتا ہے اور اسی کڑی میں اب واٹس ایپ میں ڈارک موڈ فیچر آنے والا ہے۔ اس کی اطلاع واٹس ایپ سے منسلک ویب سائٹ (ویب بیٹاانفو) پر دی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ واٹس ایپ ایک طویل عرصے سے اپنے صارفین کے لئے اس فیچر کو لانے کے لئے کام کر رہا تھا اور اب ویب بیٹاانفو نے بھی اس کے بارے میں بہت سارے ٹویٹس کی ہیں۔ ویب سائٹ پر دی گئی خبر کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اسے واٹس ایپ کے ڈارک موڈ کی تین کنفیگریشنوں کے بارے میں پتہ چلا ہے اور یہ بھی اطلاع ہے کہ ان میں سے 2 کو واٹس ایپ کے ذریعہ ایکزیکیوٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت ، 2 تھیم دیکھے جا رہے ہیں۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.19.311: what's new?
Redesigned Dark Splash Screen (under development, but some users might be able to see it) and small improvements for the Dark Theme.https://t.co/NlK8zVNXZT
NOTE: The Dark Theme will be available in future for beta testers.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) November 1, 2019