این سی پی کے باغی نیتا اجیت پوار نے اپنے ٹویٹر بائیو میں تبدیلیاں کی ہیں۔ آج صبح تک این سی پی کے ایم ایل اے اور سابق نائب وزیر اعلی لکھا تھا۔ اب اجیت پوار نے اپنی بائیو میں ڈپٹی سی ایم اور این سی پی لیڈر لکھا ہے۔
ممبئی: مہاراشٹرا میں نائب وزیر اعلی کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اجیت پوار نے پہلی بار ٹویٹ کیا ہے ، اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ۔ ہم ایک مستحکم حکومت دیں گے جو مہاراشٹرا کی ترقی کے لئے کڑی محنت کرے گی۔
Thank you Hon. Prime Minister @narendramodi ji. We will ensure a stable Government that will work hard for the welfare of the people of Maharashtra. https://t.co/3tT2fQKgPi
— Ajit Pawar (@AjitPawarSpeaks) November 24, 2019
اجیت پوار نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، نتن گڈکری ، اسمرتی ایرانی ، نرملا سیتارامن ، راج ناتھ سنگھ ، پیوش گوئل اور جے پی نڈا سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی ٹویٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان تمام رہنماؤں نے ہفتہ کے روز اجیت پوار کو نائب وزیر اعلی بننے کی مبارکباد دی۔ اجیت پوار کے ٹویٹ کے بعد ، یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ اپنے چچا شرد پوار کے کیمپ میں واپس نہیں لوٹیں گے۔
माननीय गृहमंत्री @AmitShah जी, आप की शुभ कामनाओं के लिए धन्यवाद| https://t.co/rEHgg1kHPX
— Ajit Pawar (@AjitPawarSpeaks) November 24, 2019