پریس ریلیز، نئی دہلی

نئی دہلی : ورلڈ اردو ایسو سی ایشن نے اس لاک ڈاوَن اور تعطیلات کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر’’مہجری اورغیرملکی ادیبوں ، اساتذہ اور قلم کاروں کا تعارفی سلسلہ‘‘ شروع کیا ہے ۔ اس سلسلے کے تحت ہر روز رات نو بجے کسی ایک نامور استاد ، ادیب یا قلم کار کا انٹرویو نشر کیا جاتاہے ۔ اسے براہ راست ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے فیس بک پیج اور ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں ۔ ناظرین کمنٹ باکس میں جاکر اپنے سوالات بھی کر سکتے ہیں ۔

ایسوسیٹ کا مقصد دنیا بھر میں موجود اردو کے ادیبوں ، شاعروں ، صحافیوں ، اساتذہ اور قلم کارو ں کے درمیان رابطہ و اشتراک ہے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اسی مقصدکے حصول کے لیے جہاں کئی اور کام ہورہے ہیں وہیں ، آن لائن ویبینار ، مذاکرے کے پروگرام بھی ہورہے ہیں ۔ لیکن خصوصی طور پر انٹرویو کا یہ سلسلہ جاری ہے ، جسے دنیا بھر میں کافی سراہا جارہاہے اور اس کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here