بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے 125 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے 12موجودہ ایم ایل اے کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ، جبکہ 91 ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ مل گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے 125 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، شیو سینا نے مہاراشٹر انتخابات کے لئے 124 امیدواروں کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔ مہاراشٹر میں اسمبلی کے لئے ووٹنگ 21 اکتوبر کو ہوگی۔

مہارشٹرا کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ناگپور ساؤتھ ویسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

بی جے پی نے مہاراشٹرا انتخابات کے لئے 12 موجودہ ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ، جبکہ 91 ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں ریاست کے سی ایم دیویندر فڑنویس ناگپور ساؤتھ ویسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ، چندرکت پاٹل کو کوتھروڈ سے ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ شیواجی مہاراج کے کنبہ سے شیویندر سنگھ کو ٹکٹ ملا۔ وہ ستارہ سے لڑیں گے۔
وہیں کانگریس چھوڑ بی جے پی میں شامل ہونے والے رادھا کرشن ویکھے پاٹل کو شرڈی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گیریش مہاجن کو جامنر سے ٹکٹ ملا۔ اس کے ساتھ ہی شیو سینا نے 124 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ شیوسینا ریاست کی 288 میں سے 124 نشستوں پر مقابلہ کرے گی ، جبکہ 2 ایم ایل سی اسے بی جے پی کے کوٹے سےملیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here