نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا اثر غریب عوام خاص طور پر دیکھا جارہا ہے ، انہیں روزگار حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپئے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ یہ معاشی پیکیج صحیح سمت کا پہلا قدم ہے۔
The Govt announcement today of a financial assistance package, is the first step in the right direction. India owes a debt to its farmers, daily wage earners, labourers, women & the elderly who are bearing the brunt of the ongoing lockdown.#Corona
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 26, 2020