وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اتوار کی رات نو بجے گھر کی بالکونی میں چراغ جلائیں۔ وزیر اعظم کی اس اپیل پر کئی طرح کے رد عمل آرہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی اس بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (5 اپریل) کی شام 9 بجے ملک کے باشندوں سے گھر کی بالکونی میں چراغ جلانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم کی اس اپیل پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ جب کہ بہت سارے لوگ اس کی حمایت بھی کرتے نظر آئے ہیں ، بہت سے لوگ اس پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی بھی متعدد بار ٹویٹ کر چکے ہیں۔
اسدالدین اویسی نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ ملک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نہیں ہے۔ ہندوستان کے لوگ انسان ہیں جو خواب اور امیدیں بھی رکھتے ہیں۔ 9 منٹ کی نو ٹنکی میں ہماری زندگی کو کم نہ کریں۔ اس کے ساتھ اویسی نے پی ایم او کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ریاستوں کو کیا مدد ملے گی اور غریبوں کو کیا ریلیف دیا جائے گا۔ لیکن اس کے بجائے ہمیں کچھ نیا ڈرامہ ملا۔
This country is not an event management company. The people of India are humans who too have dreams & hopes. Don’t reduce our lives to gimmicks of 9 mins, @PMOIndia. We wanted to know what aid states will get & what relief the poor will receive
Instead we got some new drama[1/n]
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 3, 2020