افغانستان کے کرکٹر محمد نبی گزشتہ ماہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے

افغانستان کے کرکٹ شائقین کو جمعہ کے روز ایک بڑا دھچکا لگا جب کچھ افغان میڈیا نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ کرکٹر محمد نبی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
اس خبر کے پھیلنے کے فورا بعد ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے پریکٹس میچ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں محمد نبی بولنگ کرتے نظر آئے تھے۔ ان تصویروں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نبی زندہ ہیں۔ اس کے بعد نبی نے خود ٹویٹ کرکے بتایا کہ ان کی موت کی خبر صرف ایک افواہ ہے۔ محمد نبی نے ٹویٹ کیا ، ‘دوستو میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میری موت کی خبر ، جو میڈیا کے کچھ ذرائع ابلاغ نے چلائی غلط ہے۔ شکریہ


محمد نبی کچھ عرصہ سے افغانستان کرکٹ کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ افغانستان کرکٹ نے اپنے سفر کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سے کیا اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کرلیا۔ نبی نے کرکٹ میں اپنے ملک کے لئے اہم رول ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here