ممبئی : ایک نجی چینل پر پال گھر کیس میں بحث کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے پر ایڈیٹر ارنب گوسوامی پر پولس  کا شکنجہ کستا جا رہا ہے  ۔

سونیا گاندھی کیس میں ملک کے متعدد شہروں میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے اب باندرا کیس میں ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ممبئی کے باندرا اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے  مزدوروں کے ہجوم کے بارے میں ٹی وی پر غلط خبریں دکھانے  کے لئے یہ مقدمہ حال ہی میں درج کیا ہے۔

یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ریپبلک ٹی وی پر باندرا اسٹیشن کے باہر مزدوروں کے ہجوم کی اطلاع ملی تھی۔ اس خبر کو دکھاتے ہوئے ، ارنب گوسوامی نے بار بار اس بات کو دوہرایا کہ لوگ مساجد کے قریب ہی  کیوں جمع ہوتے ہیں۔

ہفتہ کے روز ممبئی میں درج ارنب کے خلاف اس نئے مقدمے میں ، ممبئی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 153 ، 153 اے ، 295 اے ، 500 ، 511 ، 120 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر رضا فاؤنڈیشن ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری اور عرفان ابوبکر شیخ ،نل بازار  نے جنوبی  ممبئی کے پیدھونی تھانے میں درج کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here