چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں آدیواسی ڈانس فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اس وقت  ہی ترقی کر سکتی ہے جب سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔

رائے پور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے درمیان  کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا  اور کہا ہے کہ ملک میں  لوگوں کو الگ الگ  کر کے  معیشت نہیں چل سکتی۔ رائے پور میں قومی قبائلی رقص فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے راہل نے اشاروں میں مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کو بھائی سے الگ کرکے ملک کو فائدہ نہیں پہنچایا جاسکتا۔ اس دوران راہل نے ثقافتی پروگراموں میں بھی  حصہ لیا۔

راہل نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں تشدد میں کمی آئی ہے کیونکہ یہاں کی حکومت لوگوں کی آواز سنتی ہے۔ راہل نے کہا کہ اسمبلی میں ہر ایک کی آواز سنی جاتی ہے ، کسی ایک شخص کی نہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے  کہ لوگ باقی ریاستوں کی حالت اور کسانوں کی حالت ، بیروزگاری اور پورے ملک میں معیشت سے واقف ہیں۔ راہل نے کہا ، ‘ہر مذہب ، ذات پات ، قبائلی ، دلت پسماندہ طبقہ کو ساتھ لئے  بغیر ہندوستان کی معیشت نہیں چل سکتی۔ جب تک آپ سب کو شامل نہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here