نئی دہلی: کتاب ْمخزن اردو ٗاپنی نوعیت کی واحد کتاب ہے ۔ جس میں یوجی سی نیٹ 2012 سے لے کر 2021 تک کے معروضی سوالات کا احاطہ کیا گیا ہے اور ہر سوال کا تفصیلی جواب پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سوال کے تمام نکات قاری کے سامنے وا ضح ہو جائیں ۔ یہ کتاب دیگر مسابقتی کتابوں سے اس لیے منفرد ہے کیونکہ وضاحتی حل شدہ سوالات پر مبنی ہے۔

سوال کے جواب کچھ اس طرح پیش کیا گیا ہے


اردو (یوجی سی /نیٹ /جے آر ایف )کی دنیا میں ایک ایسی کتاب کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جو نیٹ کے نئے نصاب اور نئے پیٹرن کے مطابق عین مطابق ہو ۔ اس کتا ب کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ تمام سوالات پر مدلل گفتگو کی گئی ہے۔ اردو نیٹ کے امتحانات میں جس طرح بہت سارے شکوک و شبہات والے سوالات ہوتے ہیں تو ایسے تمام شبہات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ نیٹ کی تیاری کرنے والے طلبہ کو کسی طر ح کی پریشانی نہ ہو ۔
کسی بھی امتحان کی تیاری میں جتنا اہم کردار نصاب کے مطابق مشقی سوالات ادا کرتے ہیں اتنا ہی اس امتحان کے گذشتہ پرچے بھی۔ گذشتہ پرچوں کی اہمیت و افادیت اس وقت اور دوبالا ہوجاتی ہے جب ان تمام سوالات کا مدلل اندز میں واضح کر دیا جائے ۔ پرچوں کے اس اعتبار سے تفصیل سے بحث کرنے سے تیاری کرنے والوںکونہ صرف سال بہ سال طریقۂ استفسار میں کی گئی تبدیلیوں کو سمجھنے اور کسی ایک سوال کے بار بار پوچھے جانے کی وجہ سے اس کی اہمیت سے واقف ہونے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس کی بدولت نصاب میں شامل کسی بھی موضوع سے متعلق گذشتہ برسوں میں پوچھے گئے تمام سوالات تک بآسانی رسائی حاصل کرکے ان سوالات کی مدد سے یہ جاننے میں بھی آسانی ہوجاتی ہے کہ اس موضوع سے متعلق کس طرح کے سوالات پوچھے جاتے ہیں اور کسی موضوع کے کن کن پہلوؤں پر زیادہ غور کرنے اور یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ اردو سے کسی بھی مسابقتی امتحان کی تیاری کر نا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین نسخہ ہے ۔یہ کتاب نہ صرف امتحانات میں کامیابی سے ہمکنار کرے گی بلکہ اردوادب سے بھر پور واقفیت کا اہم ستون ثابت ہوگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here