مولانا آزاد 11 نومبر 1888 کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد خیرالدین تھا ، جو ایک مسلم اسکالر تھے۔

نئی دہلی: بھارت میں ہر سال 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔ یہ دن آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ وزارت انسانی وسائل نے 11 نومبر 2008 کو اعلان کیا تھا کہ قومی تعلیمی کا  دن ہر سال 11 نومبر کو منایا جائے گا۔ جانیں مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی سے متعلق چند اہم باتیں۔

مولانا سید ابوالکلام غلام محی الدین احمد بن خیرالدین الحسین آزاد کو دنیا نے مولانا آزاد کے نام سے جانتی ہے۔ وہ ایک ہندوستانی مسلم اسکالر اور آزادی ہند  کے سپہ سا لار ساتھ ساتھ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران کانگریس کے سینئر قائدین میں سے ایک تھے۔

مولانا آزاد 11 نومبر 1888 کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد خیرالدین تھا ، جو ایک مسلم اسکالر تھے۔

مولانا آزاد  آزادی کے بعد 1952 میں اتر پردیش کے رام پور ضلع سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم بنے۔

مولانا آزاد نے آزاد ہندوستان کے وزیر تعلیم رہتے ہوئے قومی نظام تعلیم تشکیل دیا۔ مفت پرائمری تعلیم اس کا بنیادی مقصد تھا۔

کے قیام کا  کریڈٹ مولانا آزاد کو جاتا ہے۔ (UGC) اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (IIT) ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی

انہوں نے تعلیم اور ثقافت کی ترقی کے لئے سنگیت ناٹک اکیڈمی (1953) ، ساہتیہ اکیڈمی (1954) اور للت کلا اکیڈمی (1954) جیسے بہترین ادارے بھی قائم کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here