ممبئی : دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلی کے طور پر اجیت پوار کے استعفیٰ کے چند منٹ بعد ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اب مہاراشٹر میں ، کانگریس-این سی پی اور شیوسینا آسانی سے حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔

شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے کہا کہ اجیت پوار ہمارے ساتھ ہیں۔ اجیت پوار کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ، ہماری حکومت پورے 5 سال تک چلے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here