این سی پی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تیسری بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔

ممبئی : این سی پی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تیسری بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔ انتخابی نتائج کے بعد پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے جمعہ کو کہا کہ عوام نے ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے کے لائق سمجھا ہے ، حکومت بنانے کا موقع نہیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کام کو موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی کے عہدے کے لئے شیوسینا-بی جے پی کے مابین جاری کشمکش پر کئی طرح کے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس پر ، شرد پوار نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے حکومت یا کوئی اور اتحاد بنانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
این سی پی کے لیڈر نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے منتخب کی ہیں تو وہ وہی کردار ہی ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here