ممبئی : آج شاہ رخ خان کی 54 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ مداح اپنے پسندیدہ سپر اسٹارکو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ ادھر کنگ خان کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوش خبری  ہے۔ چرچا یہ ہے کہ عامر خان کی اگلی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں شاہ رخ کی انٹری ہو چکی ہے۔ فلم میں ان کا ایک خاص کردار ہوگا۔

عامر خان نے اپنے ‘لال سنگھ چڈھا’ میں شاہ رخ خان کے لئے خصوصی کردار لکھوایا  ہے۔ کنگ خان کا یہ کیمیو چند سیکنڈ کا نہیں ہوگا بلکہ  وہ فلم میں ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کے بغیر فلم نامکمل ہوجائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ عامر خان نے ایک اور کردار لکھوایا  ہے ، جس کے لئے سلمان خان سے  بات چیت  ہورہی  ہے۔ عامر خان کی خواہش  ہے  کہ تینوں خان ‘لال سنگھ چڈھا’ میں نظر آئیں۔ جبکہ شاہ رخ خان نے فلم کے بارے میں ہاں میں کہہ دی  ہے ،تو  سلمان خان ابھی بھی اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

کرینہ کپور بھی ‘لال سنگھ چڈھا’ میں عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کا ہندی ری میک ہے۔ شاہ رخ کی بات کریں تو ، حال ہی میں کنگ خان دھرم پروڈکشن کی فلم ’براہمسترا‘ کا بھی ایک حصہ بن گئے ہیں۔ فلم میں ان کا ایک خاص کیمیو رول ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی یہ چرچا بھی ہے کہ جلد ہی وہ ہدایتکار ایٹلی کی فلم ‘سنکی’ میں نظر آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here