نئی دہلی : وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی بل پر بحث کے دوران کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہندو اپنی مذہبی سرگرمیاں نہیں کرپا تے ہیں۔ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن نے اس بیان پر سخت اعتراض کیا اور اب ذرائع کو یہ اطلاع مل رہی ہیں کہ انہوں نے 12 سے 14 دسمبر کے درمیان اپنا ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن کا کہنا ہے کہ بہت کم ممالک بنگلہ دیش کی طرح فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بدھ کے روز ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل ، 2019 پاس ہو گیا ہے۔ اس کے تحت ہمسایہ ممالک پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلموں کو اب ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here