کسی نے لکھا کہ یہ ملک اور قوم  کے لئے ایک انوکھی پہل  اور عظیم کارنامہ ہے ۔قوم کے تئیں کوئی اس قدر خود کو وقف کردے اس کا تصور بہت کم ہے ۔

نئی دہلی : سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور منفرد کام کرنے والے میڈیا پرسن اور نامور ایڈوارٹائزر شفیق الحسن نے  کا ایک سنگ میل اور پار کر لیا ہے ۔منگل کی صبح وہ فری واٹسپ نیوز کلیپنگ کا  نو سو دن مکمل کر لئے ہیں ۔ایک دن  بھی ناغہ کئے بغیر  ساتوں دن ہزاروں افراد  کو دنیا سے باخبر کر نے کا یہ انوکھا کام اس وقت بھی جاری رکھا جب وہ بیرون ملک سفر میں رہتے ہیں ۔شفیق الحسن نے جدید تکنیک کا استعمال کر کے  نہ صرف لوگوں کو بہت سی  باتوں سے روشناس کرایا  بلکہ اردو، ہندی اور انگلش   اخباروں کی تراشوں  کو گھر گھر تک پہونچانے کا کام ہے ۔

خدمت خلق اورلوگوں کو قوم و ملت کے موجودہ حالات سے باخبر کرنے کا جذبہ گذشتہ نو سو دن  سے اس طرح جاری ہے کہ ملک میں ہو ں یا بیرون ملک ،کیسے بھی حالات کیوں نہ ہو ،مگر ایک دن بھی ایسا نہیں گذرا جس دن لوگوں کو خبریں نہ بھیجی ہوں ۔

شفیق الحسن کے اس قربانی کے  کئی سر کردہ افراد گرویدہ ہو چکے ہیں،اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بڑے اچھے اچھے تاثرات پیش کئے ہیں ۔ ایسی اہم شخصیات میں پروفیسر اخترالوسع ، سراج الدین اجمل ،ڈائڑیکٹر مہیش بھٹ،مولانا اازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر فیروزبخت،سینئر صحافی ودودساجد،پروفیسر ابن کنول ،ڈاکٹر تسلیم رحمانی ،سینئر صحافی تحسین منور،م ۔افضل ،ڈاکٹر اسلم پر ویز،قاسم رضا،ڈاکٹر شعیب زیدی ،سینئر صحافی شیخ منظور سمیت ایک طویل فہرست ہے ۔

تقریبا سبھی سرکردہ  افراد نے شفیق الحسن کی خدمات کو سراہا اور بہترین تاثرات پیش کئے ہیں ۔کسی نے لکھا کہ یہ ملک اور قوم  کے لئے ایک انوکھی پہل  اور عظیم کارنامہ ہے ۔قوم کے تئیں کوئی اس قدر خود کو وقف کردے اس کا تصور بہت کم ہے ۔ دیکھتے ہیں کہ مختلف شخصیا ت نے شفیق الحسن کے بارے میں کیا تاثرات پیش کیں ہیں ۔

تمام میسیج بزریعہ واٹسپ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here