ممبئی : ممبئی سے دہلی تک جاری میٹنگ  کے بعد بھی مہاراشٹرا میں حکومت سازی کی تصویر واضح نہیں ہوسکی ہے۔ کانگریس اور این سی پی کے بڑے رہنما آج دہلی میں اس سلسلے میں ایک بڑی میٹنگ کریں گے۔ قیاس  کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ  کے بعد مہاراشٹرا میں حکومت سازی کے حوالے سے ایک بڑا اعلان ہوسکتا ہے۔ اس میٹنگ میں شرد پوار کے علاوہ پرفل پٹیل ، اجیت پوار ، این سی پی کی طرف سے احمد پٹیل ، کے سی وینوگوپال ، ملیکا ارجن کھڑگے ، پرتھویراج چوان ، اشوک چوان موجود ہوں گے۔

شرد پوار نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

این سی پی صدر شرد پوار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اگرچہ یہ کہا جارہا ہے کہ مہاراشٹر میں کسانوں کی پریشانی کے حوالے سے پوار نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ، لیکن سیاسی حلقوں میں اس پر کافی چرچا ہے۔

قبل ازیں این سی پی کے رہنما نواب ملک نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں کسانوں کے معاملے پر شرد پوار آج پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ ہم کسانوں کے لئے وزیر اعظم سے کچھ ریلیف کا مطالبہ کریں گے۔ شرد پوار اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کو ہی اطلاع  دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ شرد پوار اس میٹنگ کی قیادت کریں گے۔

مہاراشٹرا میں حکومت سازی کے بارے میں سنجے راوت نے کہا کہ تمام رکاوٹیں ختم ہوچکی ہیں ، کل سہ پہر تک سب کچھ صاف ہوجائے گا۔ وزیر اعظم مودی سے این سی پی صدر شرد پوار کی مجوزہ ملاقات کے بارے سنجے راؤت نے کہا کہ جب بھی وہ وزیر اعظم سے ملتے ہیں تو کوئی ‘کھچڑی’ نہیں پکتی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ریاست میں سب سے بڑی پارٹی حکومت نہیں بناسکتی ہے تو پھر حکومت بنانا کسی بھی دوسری پارٹی کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here