اس مظاہرے کی وجہ سے دہلی سے نوئیڈا جانے کا راستہ بند  ہے اور جب اس مسئلے پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے انتظامیہ سے قانون کے مطابق کام کرنے کو کہا ہے۔

شاہین باغ  : شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پچھلے ایک مہینے سے دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج  کی وجہ سے دہلی سے نوئیڈا جانے کا راستہ بند  ہے اور جب دہلی ہائی کورٹ میں معاملہ کی سماعت ہوئی تو عدالت نے انتظامیہ سے قانون کے مطابق کام کرنے کو کہا ہے۔

منگل کو دہلی ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس سے مفاد عامہ  کے لئے کام کرنے کو کہا ہے۔ تاہم  عدالت نے اپنے حکم میں ، شاہین باغ پر دھرنا ختم کرنے کے بارے میں واضح طور پر نہیں کہا ہے۔ جب اس معاملے کی عدالت میں سماعت ہوئی تو دہلی حکومت نے یہ پیش کیا کہ وہ اس معاملے میں فریق نہیں ہے اور دہلی کا قانون اور انتظام (امن و امان) ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔  ہائی کورٹ نے مرکز اور  پولیس سے اس میں کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here