بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا ، اروند کیجریوال اور راہل گاندھی نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر حکومت تشکیل دی تھی ۔ یہ دو جڑواں بھائی ہیں جو کمبھ میلے میں جدا ہوئے ہیں۔

نئی دہلی : دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف جاری احتجاج پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے جمعرات کو کہا کہ شاہین باغ کے ذریعے جو انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے پیچھے ، دو جڑواں بھائی اروند کیجریوال اور راہل گاندھی ہیں۔ ان دونوں جڑواں بھائیوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر حکومت تشکیل دی تھی ۔ یہ دو جڑواں بھائی ہیں جو کمبھ میلے میں جدا ہوئے ہیں۔

سمبت پاترا نے بدھ کے روز کانگریس پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے اورشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں کنفیوژن پیدا کررہی ہے۔ پاترا نے کہا کہ “ہم کانگریس سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ سی اے اے کو ڈھال بنا کر ہندوؤں کو کیوں گالی دے رہی  ہے”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here