شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل  کے درمیان اپنے 162 ایم ایل اے کی پریڈ کرائیں گی۔ جانکاری  کے مطابق شام 7 بجے حیات ہوٹل میں میڈیا کے سامنے تینوں پارٹیوں کے 162 ارکان اسمبلی کی پریڈ ہوگی۔

ممبئی : مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہے۔ شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس کے تمام ایم ایل اے اس وقت ممبئی کے مختلف ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں۔ اتوار کی رات ، شیوسینا اور این سی پی کے سینئر رہنما  اپنے اپنے ممبران اسمبلی سے ملتے رہے۔ اب گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ممبئی واپس آنے کے بعد ، اب  تینوں جماعتوں اور اس اتحاد کی حمایت کرنے والے مجموعی طور پر 162 ایم ایل اے کو شام سات بجے ہوٹل حیات میں میڈیا کے سامنے پریڈ کرایا  جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب تینوں پارٹیوں کے ایم ایل اے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ شیوسینا کے ایم ایل اے نے ہوٹل للت میں قیام کیا ہے ، جبکہ این سی پی کے ایم ایل اے ہوٹل حیات  میں قیام کیا ہے۔ حزب اختلاف کے کیمپ میں ، بیٹھکوں  کا سلسلہ رات بھر جاری رہا اور سب نے یکجا ہوکر کہا کہ رات میں بنی حکومت رات میں ہی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here