نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر دائر 144 درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس عبدالنظیر اور جسٹس سنجیو کھنہ کے بنچ نے سی اے اے سے متعلق 144 درخواستوں کی سماعت کی۔ سی اے اے کی آئینی جواز کو انڈین یونین آف مسلم لیگ ، پیس پارٹی ، آسام گن پریشد ، آل آسام اسٹوڈنٹس یونین ، جمیعت علما ہند ، جیرام رمیش ، مہوا موئیترا ، دیو مکھرجی ، اسد الدین اویسی ، تحسین پونہ والا اور کیرالہ حکومت نے دیگر لوگوں کے ذریعہ چیلنج کیا تھا۔

پورے ملک میں سی اے اے قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here