کانگریس کی دہلی اکائی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں بدھ کے روز ختم ہوگئیں۔
.سونیا گاندھی نے چوپڑا اور آزاد کی تقرری کی

نئی دہلی : کانگریس کی دہلی اکائی کے بارے میں دیرینہ قیاس آرائیاں بدھ کے روز ختم ہوگئیں۔ کانگریس نے سبھاش چوپڑا کو دہلی یونٹ کا صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے چوپڑا اور آزاد کو مقرر کیا۔ غور طلب ہے کہ چوپڑا اس سے قبل دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

سبھاش چوپڑا کالکاجی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔ سابق کرکٹر آزاد جو لوک سبھا انتخابات سے عین قبل کانگریس میں شامل ہوئے تھے ، اس تقرری کے بعد طویل عرصے کے بعد دہلی کی سیاست میں واپس آئے ہیں۔ بی جے پی میں رہتے ہوئے وہ دربھنگہ سے رکن اسمبلی تھے۔ ان کے والد بھاگوت جھا آزاد کانگریس کے سینئر رہنما اور بہار کے وزیر اعلی تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here