امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج گارڈ آف آنر دیا گیا۔ صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔ راشٹرپتی بھون میں شاہی اعزاز کے بعد صدر ٹرمپ بیوی میلانیا کے ساتھ راج گھاٹ گئے اور وہاں باپو کے مقبرے پر پھول چڑھائے۔ آئیے دیکھیں راشٹرپتی بھون کی عمدہ تصاویر۔۔
گارڈ آف آنر لیتے ڈونالڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ راج گھاٹ گئے ،مہاتما گاندھی کی قبر پر پھول چڑھائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھ اہلیہ میلانیا باپو کی قبر پر پھول پیش کررہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بیوی میلانیا کے ساتھ راج گھاٹ پر ایک درخت بھی لگایا۔

راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند ان کی اہلیہ سویتا کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔

صدر رام ناتھ کووند نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔

استقبالیہ پروگرام میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیریڈ کشنر بھی شامل رہے۔

ہم ساتھ ساتھ ہیں
سویتا کووند ، میلانیا ٹرمپ ، ڈونلڈ ٹرمپ ، رام ناتھ کووند اور نریندر مودی۔
