نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلی دھر کی منتقلی کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ان کے تبادلےپر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے جسٹس لویا کو یاد کیا۔ جس پر حکومت کی جانب سے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ وہ عدلیہ کا کتنا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تبادلے کی سفارش صرف 12 فروری کو ہی کی گئی تھی۔
Transfer of Hon’ble Justice Muralidhar was done pursuant to the recommendation dated 12.02.2020 of the Supreme Court collegium headed by Chief Justice of India. While transferring the judge consent of the judge is taken. The well settled process have been followed.
— Ravi Shankar Prasad (@rsprasad) February 27, 2020
مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ، ‘ کانگریس نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ وہ عدلیہ کا کتنا احترام کرتی ہے۔ ہندوستان کے عوام نے کانگریس کو مسترد کردیا ہے اور اسی وجہ سے وہ مسلسل حملہ کرکے آئینی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے پوچھا کہ کیا راہل گاندھی خود کو سپریم کورٹ سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، ‘لویا کے فیصلے کا سپریم کورٹ نے اچھی طرح سے تصفیہ کیا ہے۔ سوال اٹھانے والے لوگ تفصیلی دلائل کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ کیا راہل گاندھی خود کو اعلی عدالت سے بالاتر سمجھتے ہیں؟
By politicising a routine transfer, Congress has yet again displayed its scant regard for the judiciary. People of India have rejected Congress Party and hence it is hell bent on destroying the very institutions India cherishes by constantly attacking them.
— Ravi Shankar Prasad (@rsprasad) February 27, 2020