اتوار کے روز مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے جامعہ سے پارلیمنٹ کا مارچ نکالا  ، لیکن دہلی پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا ، جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

نئی دہلی : اتوار کے روز جامعہ نگر علاقہ میں بھی ترمیم شدہ شہریت کے قانون پر زبردست احتجاج دیکھنے کو  ملا ۔ اتوار کے روز ، مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے جامعہ سے پارلیمنٹ تک مارچ نکالا  ، لیکن دہلی پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے ۔ مظاہرین نے 3 بسوں کو نذر آتش کردیا۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے اوکھلا انڈر پاس سے سریتا وہار تک کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ، ‘کسی کو بھی تشدد میں ملوث نہیں ہونا چاہئے۔ کسی بھی قسم کی تشدد ناقابل قبول ہے۔ احتجاج پرامن ہونا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here