نئی دہلی : شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ آج جمعہ ہے ، ایسی صورتحال میں اتر پردیش میں حالات  کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی   بڑھا دی گئی ہے اور بہت سے شہروں میں انٹرنیٹ بند  کر دیا گیا ہے ۔ گذشتہ جمعہ کو یوپی کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے ۔ اترپردیش کے کئی شہروں میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ واضح رہے کہ دفعہ 144 پہلے ہی یوپی میں نافذہے۔

جامع مسجد دہلی

دہلی کی جامع مسجد میں ایک بار پھر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ سینکڑوں نمازی سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعہ کو دہلی کے علاقے جورباغ میں بھی سی اے اے کے خلاف احتجاجی  مارچ  نکا لا  گیا ، یہ مارچ وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here