نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے کپل مشرا کی انتخابی مہم پر 48 گھنٹوں کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ دہلی کے ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی کے امیدوار نے شاہین باغ کے مظاہرے کو منی پاکستان قرار دیاتھا ۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے کپل مشرا کو نوٹس بھجوایاتھا ۔ کپل مشرا نے بھی اس نوٹس کا جواب دیا تھا۔ اس کے بعد کپل مشرا پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی ہے۔

دہلی کے ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا نے شاہین باغ کو منی پاکستان کہا تھا ۔ اس کے علاوہ کپل مشرا نے بھی ٹویٹ کیا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے اسمبلی الیکشن میں دہلی کی سڑکوں ‘ہندوستان اور پاکستان’ کا  مقابلہ ہوگا ۔

اس معاملے میں  الیکشن کمیشن نے کپل مشرا کو نوٹس بھجوایا۔ کپل مشرا نے بھی اس نوٹس کا جواب دیا تھا۔ اس کے بعد کپل مشرا پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اس معاملے سے متعلق کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دہلی کے چیف الیکشن  افسر رنبیر سنگھ نے دہلی پولیس کو کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت  دی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here