کل آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ دہلی میں اس بار اسمبلی انتخابات میں کل ووٹنگ 62.59 فیصد ہوا ۔ دہلی کے بلیماران میں سب سے  زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ یہاں 71.60 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

نئی دہلی : دہلی میں کس کی حکومت بنے گی اس کی تصویر کل واضح ہوجائے گی۔ کل صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ زیادہ تر ایگزٹ پول کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ اروند کیجریوال دہلی میں ‘ہیٹ ٹرک’ لگائیں گے۔ تاہم ، بی جے پی اپنے طور پر حکومت بنانے کا دعوی کررہی ہے۔ دہلی میں اس بار 62.59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سال 2015 اسمبلی انتخابات میں 67.47 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

مختلف ایگزٹ پول کے اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ دہلی میں اروند کجریوال تیسری بار حکومت بنانے جارہے ہیں۔ دہلی میں اسمبلی کی 70 سیٹیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے اکثریتی تعداد 36 ہے۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here