نئی دہلی : منگل کی صبح 8 بجے سے دہلی کی تمام 70 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے صرف 15 منٹ کے بعد ، عام آدمی پارٹی نے اکثریت کا نشان عبور کر لیا  اور نشستوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ قریب ایک گھنٹہ کے بعد ، عام آدمی پارٹی نے 50 نشستوں پر برتری حاصل کرلی۔ تب سے عآپ کے کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

عآپ کی تیزی سے نمو دیکھ کر کارکنان نے عام آدمی پارٹی کے دفتر میں جشن منانا شروع کردیا۔ صبح ساڑھے نو بجے سے دفتر میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔ آپ کارکنان ایسے تمام نعرے بازی کرتے نظر آرہے  ہیں جو سننے کے بعد کسی کے بھی  کان کھڑےہو جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here