دہلی : اتوار کی صبح قومی دارالحکومت کی اناج منڈی میں واقع ایک فیکٹری میں لگی آگ میں اب تک 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران ایک فائر مین نے عمارت میں داخل ہوکر اور اپنی جان پر کھیل کر 11 افراد کی جان بچائی۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے محکمہ فائر کے اہلکارکی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک حقیقی ہیرو بتایا۔ جین نے ٹویٹ کیا ، ‘فائر مین راجیش شکلا اصلی ہیرو ہیں۔ وہ پہلے فائر مین ہے جس نے عمارت میں داخل ہوکر 11 جانیں بچائیں۔ انھوں نے ہڈیوں میں چوٹ آنے کے باوجود اپنا کام جاری رکھا۔ میں اس بہادر ہیرو کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Fireman Rajesh Shukla is a real hero. He was the first fireman to entered the fire spot and he saved around 11 lives. He did his job till the end despite of his bone injuries. Salute to this brave hero. pic.twitter.com/5aebB2XLUd
— Satyendar Jain (@SatyendarJain) December 8, 2019