نئی دہلی : دنیا کی سب سے طاقتور خاتون ، جرمنی کی چانسلر انجلا ما رکل اپنے تین روزہ ہندوستان کے دورے پر جمعرات کو دہلی پہنچ رہی ہیں۔ جرمن سفارت خانے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دہلی میٹرو کی سواری کر سکتی ہیں۔ اس دوران ، ہندوستان اور جرمنی مختلف شعبوں جیسے باہمی تعاون ، ٹرانسپورٹ ، زراعت ، صحت ، مصنوعی ذہانت ، ماحولیات اور شمسی توانائی سے متعلق 20 معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

ان میں میٹرو کے لاسٹ ما ئل  کنیکٹیو ٹی  کے لئے ایک نیا منصوبہ شامل ہے۔ دہلی میٹرو اسٹیشنوں پر شمسی توانائی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے نئی اور موثر ٹکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر والٹر جے لنڈنر نے بتایا کہ چانسلر انجیلا مارکل کا یہ دورہ انتہائی مصروف ہوگا۔ اس دوران وہ وزیر اعظم مودی اور دیگر وزرا کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں حصہ لیں گی۔

انجلا مارکل کے ساتھ کاروباری وفد  بھی آرہا ہے۔ یہ وفد انڈین چیمبر آف کامرس کے ممبران اور دیگر صنعت کاروں سے ملاقات کرے گا۔ ان کے علاوہ انجلا مارکل ہندوستان کی بہت سی خواتین شخصیات سے بھی ملاقات کریں گی۔ ان میں قانون ، بلاگرز ، صنعتکار ، اسٹارٹ اپ اور دیگر شعبوں میں نامور خواتین شامل ہیں۔ والٹر جے لنڈنر نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر ایک  ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم مودی اور انجلا مارکل دہلی میٹرو میں  سفر  بھی کر سکتے ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کے میٹرو سفر کا پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔

جرمن سفیر والٹر لنڈنر

نیز ، انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انجلا مارکل ایک ایسے میٹرو اسٹیشن کا بھی دورہ کریں گی جہاں شمسی توانائی سے متعلق اچھا کام ہوا ہو۔ شاید یہ میٹرو ٹور ہفتہ کو ہوگا۔ اسی دن انجیلا مارکل جرمنی روانہ ہو جائیں  گی۔ میٹرو  سفر کے دوران شمسی توانائی اور لاسٹ  مائل  کنیکٹیو ٹی جیسے عنوانات پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں  کہ اس سے قبل بھی ، پی ایم مودی متعدد غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ میٹرو پر  سواری کر چکے  ہیں۔ اس سال فروری میں ، مودی نے اسکا ن کے مندر کو دیکھنے کے لئے میٹرو سواری کی۔ جب  کہ گذشتہ سال جولائی میں جنوبی کوریا کے صدر ہندوستان آئے تھے تو مودی میٹرو کے ذریعہ نوئیڈا گئے تھے۔ 2018 میں ، پی ایم مودی نے آئی او سی سی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے دھولاکواں سے دوارکا تک میٹرو سے گئے ۔ پی ایم مودی آسٹریلیائی وزیر اعظم اور فرانس کے صدر کے ہمراہ دہلی میٹرو کا سفر کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here