امبالہ میں ایک مسلم کالونی میں گھروں کے باہر کچھ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں پر لکھا ہے کہ یہاں دروازہ کی گھنٹی خراب ہے ، براہ کرم دروازہ کھلوانے کے لئے مودی مودی کی آواز دیں۔

ہریانہ : انتخابی ماحول میں بہت سارے رنگ نظر آتے ہیں۔ سیاستدانوں اور پارٹیوں کے ذریعہ ووٹرز کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور انتخابی مہم کے نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ لیکن ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران ، امبالا سے ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جہاں رائے دہندگان نے حمایت دینے کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

یہ واقعہ امبالا چھاؤنی کے علاقے کی ایک مسلمان کالونی کا ہے۔

امبالہ میں ایک مسلم کالونی میں گھروں کے باہر کچھ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں پر لکھا گیا ہے کہ یہاں دروازہ کی گھنٹی خراب ہے ، براہ کرم دروازہ کھلوانے کے لئے مودی مودی کی آواز دیں ۔ یہ واقعہ امبالا چھاؤنی کے علاقے کی ایک مسلمان کالونی کا ہے۔
یہ پوسٹر کیوں لگائے گئے ہیں، اس کے پیچھے کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ اس مسلم کالونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انتخابی ماحول میں بہت سے امیدوار ووٹ کے لئے ان کے پاس آتے ہیں اور وہ بار بار ڈور بل بجاتے ہیں۔ لہذا ، یہ پوسٹر انہی امیدواروں کے لئے لگائے گئے ہیں۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here