ممبئی : کورونا وائرس کے بحران کو روکنے کے لئے 30 ریاستوں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جبکہ چار ریاستوں میں کرفیو نافذ ہے۔ اس کے باوجود دہلی سے یوپی اور بنگال تک ، لوگ بیک وقت بازار سے سامان خریدتے ہوئے نظر آئے ۔ وہیں  ، کئی  ریاستوں سے کورونا کے کئی کیس رپورٹ ہوئے۔

مہاراشٹرا میں کورونا کے چار نئے کیس سامنے آئے ہیں ، ان میں سے تین پونے اور ایک ستارا میں پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  مہاراشٹرریاست میں کورونا کے  کیسوں کی مجموعی تعداد 101 ہوگئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے دو نئے مریض پائے گئے۔ ریاست میں کورونا کیس بڑھ کر 33 ہو گئے۔ یہاں ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here